25 دسمبر 2014 - 15:32
عیسائی علاقے جلد آزاد کروا لیں گے

عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عیسائی آبادی والے تمام علاقوں کو بہت جلد دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کرد پریس کی رپورٹ کے مطابق مسعود بارزانی نے نئے عیسوی سال کی آمد کے موقع پرعراق کے عیسائیوں کےنام اپنے پیغام میں وعدہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں عراق کے عیسائی آبادی والے تمام علاقے دہشتگرد گروہ داعش سے آزاد کروا لۓ جائیں گے۔ مسعود بارزانی نے اپنے پیغام میں عراق کے عیسائیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے وطن سے نقل مکانی نہ کریں اور اس بات کو فراموش نہ کریں کہ دہشتگردوں کا ایک مقصد عراق اور خطے میں پرامن بقائے باہمی اور امن کو نقصان پہنچانا ہے۔

.......

/169